عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی سے ہماری نظریں اولمپک جاپان 2020 پر مرکوز ہیں، چیئرمین کیوکشن پاکستان فیڈریشن گرینڈ ماسٹر راجہ خالد

 
0
456

اسلام آباد اکتوبر 9 (ٹی این ایس) چیئرمین کیوکشن پاکستان فیڈریشن گرینڈ ماسٹر راجہ خالد نے کہا ہے کہ کیوکشن مارشل آرٹس پاکستان کی خواتین اور حضرات میں تیزی سے مقبول ہورہا ھے کیوکشن مارشل آرٹس نوجوان نسل میں ذاتی دفاع کے جذبہ کو فرو غ دیتا ھے جس سے پلیرز ملکی دفاع کے لئے ذہنی طور پر تیار رکھتا ہے سی ای او راجہ فٹنس جم اور مارشل آرٹس سینٹربحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ “کیوکشن” “حتمی سچائی”. خود کو بہتری، نظم و ضبط اور سخت تربیت کے فلسفہ کا نام ہے، گرینڈ ماسٹر راجہ خالد نے کہا ھے کہ مارشل آرٹس سے یوتھ معا شرہ کا مفید فرد بن سکتے ھیں .ہماری نظریں اولمپک جاپان 2020 پر مرکوز ھیں .پاکستان نے عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی سے ثابت کیا ھے کہ ہم اولمپک جاپان 2020 میں میڈل جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر سکیں جس کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی اختر گنجھیرا اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ جنرل عارف حسن ،پنجاب سپورٹس بورڈ کے چیرمین حنیف عبّاسی سے ملاقات بھی کی