غیر فعال سیاسی جماعتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

 
0
435

اسلام آباد اکتوبر 14 (ٹی این ایس)غیر فعال سیاسی جماعتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،زرائع کے مطابق  الیکشن ایکٹ2017 کی روشنی میں  انداج شدہ سیاسی جماعتوں کو اکاؤنٹس کی مجموعہ گوشوارہ کی نقل دوہزار ممبران کی انگوٹھوں کے نشانات  کی فہرست اور دولاکھ روپے جمع کروانے لازم قرار دے دیئے گئےہیں۔ اندارج شدہ سیاسی جماعتوں کو یہ دستاویزات 60 روز کے اندر جمع کرانا ہو گی۔ بصور ت دیگر دستاویزات جمع نہ کرانے کی صورت میں کمیشن سیاسی جماعت کو موقع فراہم کرنے کے بعد جماعت کا انداراج منسوخ کر دےگا ۔تاہم اگر کسی جماعت کے اندراج کو منسوخ کیا جاتا ہے تو وہ 30 دن کے اندر سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی  ہے سیاسی جماعتوں کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کے لیے اگلے ہفتے نوٹس بھیجا جائے گا۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی 352 ہےجبکہ 300 کے قریب سیاسی جماعتیں اس وقت غیر فعال ہیں۔