سری نگر، کشمیر یونیورسٹی میں طلباء کا مارچ،پاکستان اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے

 
0
403

سرینگر،اکتوبر 31 (ٹی این ایس):  کشمیر یونیورسٹی میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے یونیورسٹی کیمپس کے اندر مارچ کرکے پاکستان و آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ یہ احتجاج 27اکتوبر  کشمیر پر بھارتی تسلط کے 70 سال مکمل ہونے پر کیا گیا۔کشمیری ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے بطور منا کر پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں۔

پیر کی صبح کشمیر یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد ایک ہی جگہ جمع ہوئی ۔طلباء نے اپنے ہاتھوں میں طلبہ تنظیم کشمیر یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کا ایک بینر اٹھارکھا تھا ۔احتجاجی طلباء نے یونیورسٹی کیمپس کے اندر مارچ کیا ۔اور اس موقع پر  انھوں  نے دل دل جان جان پاکستان پاکستان،ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے، تیرا میرا کیا ارمان پاکستان پاکستان، جیوے جیوے پاکستان رگڑو رگڑو ہندوستان،دلوں کی ٹھنڈک پاکستان،سورج کی کرنیں پاکستان، بہتا دریا پاکستان، دریا کی روانی پاکستان، قبر پہ لکھنا پاکستان،خون سے لکھنا  پاکستان جیسے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ 27اکتوبر کو مزاحتمی قیادت کی طرف سے ہڑتال اور احتجاج کی کال کے پیش نظر یونیورسٹی بند رکھی گئی تھیتہم جب پیر کو جامع دوبارہ کھلی تو طلباءنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوام عالم پر یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر پر کئی دہائیوں سے فوجی قبضہ برقرار ہے اور ریاستی عوام اس قبضے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔