نیب نے نہیں  ٹیکس سے متعلق ایف بی آر نے غیر قانونی چھاپہ مارا،سی ای او این ٹی ایس شیرزادہ خان کی وضاحت

 
0
520

اسلام آباد،اکتوبر 31 (ٹی این ایس): این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹوو آفیسر ڈاکٹر شیرزادہ خان نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ نیب نے  چھاپہ مار کر این ٹی ایس  کے دفتر پر چھاپہ مارکر اسکے ڈائریکٹرز کو حراست میں لیا ہے۔ایک  پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ  یہ دراصل گذشتہ روز ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس  اینڈ انویسٹگیشن نے غیر قانونی چھاپہ مارااور وہ ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا جسکی وہ مجازیت نہیں رکھتا تاہم مجھے یا کسی ڈائریکٹر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں باقاعدہ رٹ پٹیشن ڈائر کر لی گئی ہے

انھوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ساتھ ہمارے ٹیکس کے معاملات چل رہے ہیں، ادارے کا جو ٹیکس بنتا ہے وہ دے رہے ہیں اور دیں گے تاہم نیب کے چھاپے یا  اس کاروائی سے کسی تعلق کے حوالے سے خبر غلط ہے بلکہ میں چیئرمین نیب کے این ٹی ایس کے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ این ٹی ایس ایک قومی سطح کا بپلک سیکٹر کا سب سے بہتر کارپوریٹ ادارہ ہے اور حسبِ قانون تمام ٹیکسز باقاعدگی سے ادا کرتا ہے۔ حکومت پاکستان سے کوئی فنڈنگ نہیں ملتی، آمدن کے 80 فیصد ٹیسٹ کروانے کا خرچہ آتا ہے،انھوں نے کہا کہ چونکہ ہم کسی قسم کا دباو نہیں لیتےاسی لیے لوگ ہمارے خلاف پراپگنڈہ کرتے ہیں۔ اور یہ دراصل سندھ میں ایک مافیا ہے جو ہمارے خلاف گو این ٹی ایس کا نعرہ لگا رہا ہے۔

پرچہ آؤٹ ہونے سے متعلق انھوں نے کہا کہ پیپر 22 تاریخ کو ہوا اور 24 تاریخ کو ایڈیٹ کر کے لوڈ کیا گیا اور اس طالبعلم کا بھی پتہ چل گیا جس نے ایڈٹ کر کے پیپر اپ لوڈ کیاتھا۔

انھوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور انکے بہتر مستقبل کے لیے شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ڈی جی ایف آئی اے سے ہم نے ملاقات کی ہے اور سائبر کرائم میں درخواست بھی دیدی اور ہماری کوئی بھی انکوائری کرنی ہے تو ضرور کریں۔

ایف آئی اے, نیب اور ایف بی آر اپنے اداروں کے ٹیسٹ بھی ایں ٹی ایس سے کراتے ہیں جو اسبات کا مظہر ہے کہ ان اداروں کو این ٹی ایس کی شفافیت پر یقین ہے