وفاقی وزیر زاہد حامد  کی موجودگی تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے، پورے پاکستان میں کل لوگ سڑکوں پر آئیں گے۔ پیر افضل قادری

 
0
342

اسلام آباد،نومبر 09 (ٹی این ایس): تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنماء پیر افضل قادری نے کل پورے پاکستان سے بقول انکے لوگوں کے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے اسبات کا اعدہ کیا ہے کہ  وفاقی وزیر زاہد حامد  کی موجودگی تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔

اپنے کارکنان کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے راجہ ظفرالحق کی زیرنگرانی ختم نبوت بل میں ترمیم کرنے والے ملزمان کو تلاش کرنے کی ٹیم بنائی راجہ ظفرالحق نے گناہ گار تلاش کئے تو نوازشریف نے رپورٹ کو روک دیا ۔

انھوں نے کہا کہ حکومت سن لے جب تک زاہد حامد وزیر ہے تب تک کسی بھی طرح کی انکوائری نہیں ہو سکتی اور انکی موجودگی تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ اب قربانی کا وقت ہے یا ہم شہید ہونگے یا زاہد حامد وزیر نہیں رہے گا اگر وفاقی وزیر ہٹ جائے تو پچاس سال کے لئیے ختم نبوت کا علم بلند رہے گا۔ ختم نبوت کے لئے قربانیاں دینا لازم ہے جس کے لئیے مسلمانوں کو باہر نکلنا ہوگا ۔

انھوں نے کہا کہ کل پورے پاکستان میں سڑکوں پر لوگوں کو باہر نکالیں گے اور جمعہ کی نماز فیض آباد پر پڑھیں گے ۔