وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چری سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول کادورہ کیا

 
0
414

راولپنڈی نومبر 10(ٹی این ایس):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چری سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول کادورہ کیا،وزیراعظم اور آرمی چیف کو بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائرکی خلاف ورزیوں پربریفنگ دی گئی،وزیراعظم شاہد خاقان نے بھارتی فوج کی معصوم شہریوں کونشانہ بنانے کی شدید مذمت کی،جبکہ وزیراعظم نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں امداد میں اضافے کااعلان بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکٹھے چری سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول کادورہ کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیرراجافاروق حیدربھی موجودتھے۔ وزیراعظم شاہدخاقان اور آرمی چیف کو ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں سویلین آبادی کونشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے ایل اوسی پرپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف بھی کی۔وزیراعظم کوبھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پرپاک فوج کی جوابی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیاگیا۔اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاک فوج کادنیامیں کوئی ثانی نہیں ہے۔

دہشتگردی کیخلاف حاصل مثبت نتائج کی کہیں بھی نظیرنہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی حق خوداریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کیلئے اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایل اوسی پرشہداء کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی جبکہ ورثاء کیلئے امداد میں اضافے کااعلان بھی کیا۔