بیٹے کو ایم کیو ایم میں جانے سے منع کیا تھا، والدہ فاروق ستار

 
0
470

کراچی نومبر 11(ٹی این ایس) ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستارکی والدہ نے کہاہے کہ ان کا ایک ہی بیٹا ہے ،جسے انہوں نے پارٹی میں جانے سے منع کیا تھا لیکن وہ نہیں مانا اور منع کرنے کے باوجود پارٹی جوائن کرلی۔ہفتہ کویادگارشہدا پرحاضری سے قبل فاروق ستار کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے، میں نے اسے پارٹی میں جانے سے منع کیا تھا لیکن وہ نہیں مانا اور پارٹی جوائن کرلی میرے بیٹے اور کارکنوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔فاروق ستار کی والدہ نے کہا آج ہم ایم کیو ایم شہداکی یاد میں غمزدہ ہیں، میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میرے بیٹے اور کارکنوں نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، میرا بیٹا چھوٹے اور بڑے سب کی عزت کرتا ہے۔ میری دعا ہے یہ ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کرتے رہیں۔