لاہور ہائی کورٹ، نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی

 
0
344

لاہور ،نومبر16(ٹی این ایس): لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے 4 دسمبر کو وفاقی حکومت اور وزارت قانون سے جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ میں ایک نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی۔ کسی ایک شخص کو فائدہ پہنچانے کیلئے قانون نہیں بدلا جا سکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پارٹی ایکٹ 2017ء کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ رواں برس 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس کا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نااہل قرار دیدیا تھا۔بعد ازاں نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا تاہم الیکشن ایکٹ 2017 کی مدد سے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر منتخب کر لیا گیا تھا۔