بچے کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی واحد ضمانت ہیں ٗوزیر اعظم

 
0
528

اسلام آباد نومبر 19(ٹی این ایس)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بچے کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ اور اس کے روشن مستقبل کی واحد ضمانت ہیں ٗموجودہ قوانین کو مضبوط بنانے اور بچوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے نئے قوانین متعارف کر رہے ہیں۔.وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہآج عالمی سطح پر بچوں کا عالمی دن 2017 عالمی برادریکے ساتھ مل کر منایا جارہا ہے، یہ دن ہمیں یہ موقع فراہم کرتاہے کہ اقوام متحدہ میں بچوں کے حقوق کے اعلامیے کی بنیاد پر بنیادی اصولوں کے بارے میں ہمارے عزم کی توثیق کے ساتھ ساتھ بچوں کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت اپنی قومی ذمہ داریوں کو سمجھا جائے .

انہوں نے کہا کہ بچے کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ اور اس کے روشن مستقبل کی واحد ضمانت ہیں۔ پاکستان کی حکومت بچوں کے حوالیسے اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر پوراکررہی ہے اوربچوں کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق بچوں کی تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، شراکت داری، وقار اور سلامتی کو یقینی, مکمل طور پر نافذ اور محفوظ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں , اس مقصد کے تحت ہم نے بچوں کے حقوق کو فروغ دینے کے لئے بچوں کے حقوق پر قومی نیشنل کمیشن ایکٹ، 2017 جیسا ایک اہم قدم اٹھایا ہے ، جو صرف بچوں کے حقوق کو نافذ کرنے کے لئے مؤثر ادارہ سازی کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں کے حقوق اوران کے قوانین کو نافذ کرنے کے لئے ذمہ دار متعلقہ انتظامی ادارے ضروری نتائج دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم موجودہ قوانین کو مضبوط بنانے اور ان علاقوں میں بچوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے نئے قوانین متعارف کر رہے ہیں جہاں قوانین کو لاگو نہیں کیا جاتا۔ہم نے انسانی حقوق کے لئے قومی ایکشن پلان تشکیل دیا ہے، جہاں بچوں سے تعلق رکھنے والے مختلف معاملات کو بھی حل کیا جاتا ہے،صوبائی حکومتوں نے بچوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے مختلف قانون سازی اور پروگرام تشکیل دیے ہیں، سماجی امتیازات اور وسائل کی کمی سمیت بہت سی رکاوٹیں ہیں لیکن حکومت پاکستان ان سب رکاوٹوں کو نظر انداز کر کے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتی ہے. مجھے یقین ہے کہ سرکاری تنظیمیں، سول سوسائٹی کے اداروے، انسانی حقوق کے ادارے، انسانی حقوق کے گروپ، کارپوریٹ سیکٹر اور بین الاقوامی ترقیاتی اداریایک پلیٹ فارم پر آ رہے ہیں، اور جلد ہی ہمارے بچے بھی اسی دیکھ بھال، نرسنگ، تحفظ اور مواقع سے لطف اندوز ہوں گے جو دنیا کے جدید ممالک میں بچوں کے لئے دستیاب ہیں۔