کراچی نومبر 24(ٹی این ایس) بنی گالا میں سندھ سے تعلقہ رکھنے والی اہم شخصیات کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ، شمولیت کرنے والوں میں پی پی ٹنڈو محمد خان کے سابقہ تحصیل صدر موجودہ ایم پی اے سید محسن شاہ بخاری کے بڑے بھائی سید ارشاد شاہ بخاری، ٹنڈو محمد خان کے پی پی کے موجودہ ایم پی اے عبدالکریم سومرو کے بھائی عبدالطیف سومرو ،مسلم لیگ ن ضلع بدین کے صدر اور معروف زمیندار علی بخش نظامانی، سکھرسے ایم کیو ایم کے سابقہ نیشنل اسمبلی کے امیدوار موجودہ پی ایس پی کے رہنما منور چوہان ،فنگشنل مسلم لیگ ضلع سکھر کے صدر سردار زاہد حسین شاہ سمیت دیگر مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما مخدوم شاہ محمود حسین قریشی ، سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی۔ سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ۔ جنرل سیکریٹری افتخار سومرو۔، عائشہ وارثی،سکھر ڈویزن کے صدر مبین جتوئی و دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی سے عوام مایوس ہوچکی ہے، اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شمولیت کر رہے ہیں،
انہوں نے کہا رواں میں عمران خان کے کراچی دورا میں سندھ کی کچھ اہم شخصیات بھی شامل ہونگی، انہوں نے کہا 27.28نومبر کو چیئرمین عمران خان کراچی کے دورے پر آرہے ، 28نومبر کو پکار ملیر کنونشن سے بھی خطا ب کریں گے، حلیم عادل شیخ نے کہا ملک میں تبدیلی آرہی ہے کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ہورہا ہے، سندھ کی عوام کی اب مایوسیاں ختم ہونے والی ہیں عدل انصاف کا وقت آنے والا ہے، پ پ کی کرپٹ سیاست سے عوام بیزار ہوچکی ہے، انہوں نے کہا سندھ کی عوام کے حقوق کی جنگ بھی پی ٹی آئی لڑ رہی ہے ۔