نواز شریف کی طرف سے چوہدری نثار اور احسن اقبال کی لفظی جنگ کا نوٹس، بیان بازی بند کرنے کی ہدایت،احسن اقبال کی سرزنش

 
0
490

راولپنڈی، نومبر 29 (ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم  اور ن لیگ کے سربراہ نواز شریف نے پارٹی کے سینئیر رہنماؤں چوہدری نثار علی خان اور احسن اقبال کے درمیان  لفظی جنگ کا نوٹس لے لیا اور آپریشن کی ناکامی پر بھی وزیر داخلہ کی سرزنش کی۔

نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاوس پہنچے تو سب سے پہلے وزیر داخلہ احسن اقبال سے فیض آباد دھرنے کے خلاف کیے گئے آپریشن اور اس کی ناکامی کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔ احسن اقبال نے سابق وزیراعظم کو بریفنگ دینے کی کوشش کی تو نواز شریف نے ان کی بات کاٹتے ہوئے سخت برہمی کے انداز میں کہا کہ اس تو اچھا تھا کہ دھرنے والوں تمام مطالبات پہلے ہی مان لیے جاتے،آپ نے جس طرح آپریشن کیا اس سے زیادہ برا آپریشن نہیں کیا جاسکتا تھا۔

نواز شریف نے احسن اقبال کو 2گھنٹے کے اندر فیض آباد پل خالی کرائے جانے کا انکا دعویٰ بھی انھیں یاد دلایا۔انھوں  نے میڈیا بلیک آوٹ کرنے کے فیصلے پر بھی سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

نواز شریف نے اس کے بعد چوہدری نثار کو بھی طلب کیا اور موجودہ وزیر داخلہ اور سابق وزیر داخلہ کو بیان بازی بند کرنے کی ہدایت کی۔نواز شریف نے کارکنان سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا اور مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا