شہرِ قائد میں چائینہ کٹنگ کے ذریعہ کھیل کے میدانوں،پارکس اور سکولوں کی اراضی ہڑپ کرنے میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماء ملوث، کے ڈی اے نے تحقیقات میں کافی پیش رفت حاصل کر لی

 
0
1046

کراچی نومبر 29 (ٹی این ایس): کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) نے شہر کے مختلف علاقوں  میں چائینہ کٹنگ کے ذریعہ زمینیں ہڑپ کرنے کے معاملے میں تحقیقات کرکے کافی پیش رفت حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق  اس پانچ سالہ لوٹ مار میں تمام بڑے ناموں سے پردہ اٹھ گیا ہے جن میں زیادہ تر ایم کیو ایم  اور پیپلز پارٹی  سے وابستہ ہیں

اطلاعات کے مطابق کورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم ،سرجانی اور گلستان جوہر میں کے ڈی اے کی زمین کو ٹھکانے لگانے والوں میں  بابر خان غوری، ایم پی اے عامر معین، فیروز بنگالی، الیاس سہگل، ایوب غوری ،شعیب صدیقی، عرفان ملک، قیوم، اور جرار نامی لینڈ گربیرز کے نام بے نقاب ہوگئے ہیں جبکہ قبضہ مافیہ کا اہم کارندا راشد ملک ایم پی اے فیصل سبزواری کا دست راست نکلا۔

کے ڈی اے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ جمع کروادی ہے۔ قبضہ مافیا کے ناموں والی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

5برسوں میں سو سے زائد کھیل کے میدانوں  ، پارکس اور اسکولوں کی اراضی پر چائنہ کٹنگ کی گئی۔ ذرایع کے مطابق

دونوں جماعتوں  نے چائینہ کٹنگ مافیا سے تعلق کی تردید کی ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ کے ڈی اے کے پاس کافی ثبوت آچکے ہیں۔