پیسا بچانے کیلیے آپ ہر قسم کی مفاہمت کرنے کو تیار ہیں،آپ اس ملک کے میر جعفر اور میر صادق ہیں ،عمران خان کا چشتیاں جلسے سے خطاب

 
0
759

چشتیاں دسمبر 3(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف نے چشتیاں میں میلہ سجا لیا ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے،نواز شریف کے ساتھ ملنے والوں کا نظریہ بھی کرپشن ہے،انہیں فکر ہے اگر ان کا پیسا پکڑا گیا تو اگلی باری ان کی ہے۔پیسا بچانے کیلیے آپ ہر قسم کی مفاہمت کرنے کو تیار ہیں،آپ اس ملک کے میر جعفر اور میر صادق ہیں ۔ختم نبوت کے معاملے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت بتائےکونسا پریشرتھاکس کوخوش کرنے کیلیے حلف نامے میں تبدیلی کی،عابدشیرعلی نےہری پگڑی پہنی،فیض آباددھرنے کے بعد ن لیگ نے جسطرح میلاد منایا اسکی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران چشتیاں میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر جلسے میں موجود کثیر تعداد کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ 7سال پہلے چشتیاں میں جلسہ کیا تو دو تین سو لوگ تھے، اب تبدیلی آگئی ہے۔انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کے حوالے سے کہا کہ پولیس ٹھیک ہو گی تو سب ٹھیک ہو جائے گا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کی پولیس میرٹ پر لے آئیں،سیاسی مداخلت ختم کردیں۔پولیس میں تبادلے اور پرموشن میرٹ پر ہوں۔پنجاب اور سندھ میں عام لوگوں کا مسئلہ پولیس تھانا ہے۔مخالفین تھانوں کو استعمال کرتے ہیں۔پولیس عوام کی دشمن بن جاتی ہے، عوام پولیس سے ڈرتی ہے۔سارے ایس ایچ اوزکا تبادلہ رائیونڈ سے ہوتا ہے۔حمزہ شہباز بیٹھ کر پولیس کے تبادلے کر رہا ہے۔پولیس کا آئی جی شہباز شریف کے سامنے ایسے آتا ہے جیسے ذاتی ملازم ہو۔

خیبر پختونخواہ کا کی پولیس کی مثال آپ کے سامنے ہے۔جمعہ کو خیبر پختونخوا کی پولیس نےقتل عام ہونے سے بچایا۔پولیس کمانڈو بروقت نہ پہنچتے تو اے پی ایس جیسا قتل عام ہوتا۔خیبر پختونخواہ میں کوئی ایک مخالف بتادیں جس پر جھوٹی ایف آئی آر درج ہوئی ہو جبکہ پنجاب میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی پر جھوٹے مقدمے ہیں۔نجاب میں مجھ پر دہشت گردی کے پرچے ہیں۔سیکیورٹی صورتحال پر انکا کہنا تھا کہ :نواز شریف جب پنجاب کے دورے پر نکلا تو بلٹ پروف اسکرین تھی جبکہ خیبر پختونخواہ میں نواز شریف نے بلٹ پروف سکرین ہٹوا دی۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملی تو پنجاب کی پولیس میں تبدیلیاں لائیں گےوردیاں نہیں بدلیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ انکی حکومت میں کسی ایم این اے اور ایم پی اے کے پیچھے درخواست لےکر نہیں پھرنا ہوگا۔انہوں نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیسا بچانے کیلیے آپ ہر قسم کی مفاہمت کرنے کو تیار ہیں۔آپ اس ملک کے میر جعفر اور میر صادق ہیں۔نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے،نواز شریف کے ساتھ ملنے والوں کا نظریہ بھی کرپشن ہے۔انہیں فکر ہے اگر ان کا پیسا پکڑا گیا تو اگلی باری ان کی ہے۔خواجہ آصف نے جعلی کمپنی سے اقامہ لے رکھا ہے میں نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ منی لانڈرنگ کرپشن سے زیادہ بڑی چوری ہے۔ملک کا وزیرخارجہ دوسرے ملک میں کسی کمپنی سے تنخواہ لےرہا ہے۔خواجہ آصف 16 لاکھ روپے مہینے تنخواہ لے رہےہیں ۔نواز شریف اپنی ذات اور رقم کی خاطر عدلیہ تباہ کرنے کو تیار ہیں۔

نواز شریف ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے ملک کو نقصان ہو۔انکا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کا دیوالیہ نکل رہا ہے،پاکستان اسٹیل بند ہوگئی ہے۔پی آئی اے کا نقصان کی وجہ سے دیوالیہ نکلنے والا ہے۔:سفارشی اور کرپٹ لوگ اوپر لائے ہیں۔اربوں روپے کمانے والی پاکستان اسٹیل بند ہوگئی ہے۔ختم نبوت کے معاملے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت بتائےکونسا پریشرتھاکس کوخوش کرنے کیلیے حلف نامے میں تبدیلی کی،عابدشیرعلی نےہری پگڑی پہنی،فیض آباددھرنے کے بعد ن لیگ نے جسطرح میلاد منایا اسکی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہم پاکستان کے 300 ارب روپےواپس لائیں گے۔دینی مدرسوں میں پڑھنے والے بچے انجینیر اور ڈاکٹرز بنیں گے۔ایسی تعلیم لائیں گے کہ نچلا طبقہ اوپر آئے گا۔پی ٹی آئی حکومت زراعت سے متعلق کسان دوست پالیسی لائے گی۔