راولپنڈی ،دسمبر 06(ٹی این ایس): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزارت دفاع کے جنرل سیکرٹری نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق امور زیر غور آئے ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزارت دفاع کے جنرل سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل محمد جاوید خادم العابدی نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دور ان پیشہ وارانہ دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے ۔