اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفررنس کی سماعت‘گواہوں کے بیانات ریکارڈ

 
0
369

اسلام آباد دسمبر 14 (ٹی این ایس) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر، اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کر رہے ہیں، اسحاق ڈارکے خلاف ریفرنس میں گواہ مسعود غنی، عبدالرحمن گوندل عدالت میں پیش ہوئے۔گواہ عبدالرحمن نے اسحق ڈارکی 2005 سے 2017 تک آمدن کا ریکارڈ فراہم کردیا۔ عدالت نے دیگردوگواہوں عبدالرحمن اورمسعود غنی کوحاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی جب کہ نجی بینک کے آپریشن مینیجرعظیم خان کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے اوردوسرے گواہ فیصل شہزاد بہن کی شادی کی وجہ سے حاضرنہیں ہوسکے۔دوروز قبل احتساب عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر اسحاق ڈار کو اشتہاری بھی قرار دے دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیارکیا تھا کہ ملزم کی ہر میڈیکل رپورٹ پہلے سے مختلف ہوتی ہے، درحقیقت اسحاق ڈار کو دل کی کوئی تکلیف نہیں۔اسحاق ڈار کے خلاف استغاثہ نے 28 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی تھی جب کہ تاحال ان کے خلاف 5 گواہان بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔