نوازشریف کے وعدے پورے کیے جارہے ہیں اوراسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ خواجہ آصف

 
0
339

لندن دسمبر 14 (ٹی این ایس) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے وعدے پورے کیے جارہے ہیں اوراسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری اسپیکرسے بات نہیں ہوئی، پارلیمنٹ کا اپنا دباؤ ہے، عام انتخابات مقررہ مدت میں ہوں گے، نوازشریف کے وعدے پورے کیے جارہے ہیں اوراسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔اپوزیشن کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے الائنس بنانا اورمخالفت کرنا ان کا حق ہے پرحکومت اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت 70 فیصد ایجنڈا حاصل کرچکی ہے، حکومت جلد تمام مسائل پرقابوپالے گی، پاکستان میں حالات مستحکم ہیں جب کہ نیب کا اپنا پراسس ہے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ نیب کا اپنا عمل ہے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں، نیب کا حق ہے ہمارے خلاف الزامات ثابت کریں اور ہمارا حق ہے اپنا دفاع کریں، پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا ہے۔تاہم ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے جلد تمام مسائل پر قابو پالیں گے، کرنسی میں اتار چڑھا? ہوتا رہتا ہے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ملک میں جمہوریت کے غیر مستحکم ہونے کا تاثر غلط ہے۔