لاہور دسمبر 17(ٹی این ایس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق رواں برس 3ہزار 333کمپنیوں نے 170ار ب روپے ٹیکس جمع کرایا جبکہ رجسٹر ڈ 2ہزار 8کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے ٹیکس جمع نہیں کرایا ۔ نجی ٹی وی نے ایف بی آر کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2017ء کے دروان 60.3فی صد کمپنیوں نے صفر ٹیکس جمع کرایا ۔ایک لاکھ تک ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں 7.6فیصد ہیں۔ایک لاکھ تک ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں نے 82لاکھ 87ہزار روپے ٹیکس دیا ۔ایک سے پانچ لاکھ کے دروان 6.2فیصد کمپنیوں نے لگ بھگ 5فیصد ٹیکس دیا ۔5سے 10لاکھ ،ٹیکس دینے والی کمپنیاں صر ف3.5فیصدہیں ۔
رپورٹ کے مطابق 10سے 50لاکھ کے دروان ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں 6.7فیصد ہیں ۔50لاکھ سے ایک کر وڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں 2.4فیصد ہیں ۔ایک کروڑ سے 5کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں 6.3فیصد ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 5سے 10کروڑ کے درمیان ٹیکس دینے والی کمپنیاں 2.10فیصد ہیں ۔10کروڑ سے زائد ٹیکس دینے والی کمپنیاں تقریباً 5فی صد ہیں۔10کروڑ سے زائد ٹیکس دینے والی کمپنیوں نے 158ارب 45کروڑ 28لاکھ ٹیکس دیا ۔













