حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،آگے بڑھنے کے لیے جمہوریت ہی بہترین آپشن ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

 
0
727

 

فیصل آباد،دسمبر20(ٹی این ایس) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پایا ہے۔انہوں نے فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں کار اسمبلنگ پلانٹ کے سنگ بنیا دکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گےاور عوام فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ نون کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے جمہوری عمل ہی بہترین آپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نجکاری کی پالیسی کامیاب رہی ، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ، یہ وہ پاکستان نہیں جو سی این این دکھار ہا ہے، اصل پاکستان یہ ہے جہاں سرمایہ کاری آرہی ہے، آگے بڑھنے کیلئے جمہوری نظام ہی بہتر آپشن ہے، موجودہ حکومت نے بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پایا ہے، پاکستان میں 18سو کلومیٹر سے زائد موٹرویز مکمل کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ہنڈائی اور نشاط گروپ کی سرمایہ کاری پر مشکور ہیں۔ پاکستان میں نجکاری کی پالیسی کامیاب رہی۔ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور عوام حکمرانوں کا چناﺅکریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کے کامیاب منصوبے لگائے ہیں‘یہ پاکستان کی ترقی ہے۔ ہم صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ کام کرکے دکھاتے ہیں۔ پاکستان میں 18سو کلومیٹر سے زائد موٹرویز مکمل کر لیے ہیں۔