اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے چین کے اسکالرز سے بات چیت جاری ہے ، ریاض حسین پیز ادہ

 
0
415

اسلام آباد ،دسمبر21(ٹی این ایس):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے چین کے اسکالرز سے بات چیت جاری ہے ،ْ ایک ایک پائی کا احساب پارلیمنٹ سمیت سب کو دینے کیلئے تیار رہیں۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ ایگزیکٹو کمیٹی نے پہلی اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے منظوری دیدی ،ْ اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے چین کے اسکالرز سے بات چیت جاری ہے انہوںنے کہاکہ قائد اعظم گیمز کی تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایک ایک پائی کا احساب پارلیمنٹ سمیت سب کو دینے کیلئے تیار رہیں پی ایس بی ملازمین کے بچوں کو روز گار اسپورٹس بورڈ میںدینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حالات اب پہلے جیسے نہیں ۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر نے کام کیا ہے اورٹیم کو کہاں سے کہاں لے گئے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے انہوں نے بتایا کہ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے نقد انعامات میں اضافہ کر دیا ہے ۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت ہم پر بم مارتا ہے پھر بھی بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے شرماتا کیوں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت ویٹو پاور کی خواہش رکھتا ہے لیکن ہم سے کرکٹ کھیلنے میں ڈرتا ہے ۔ انڈیا دنیا کی بڑی بیٹنگ لائن ہوگی لیکن ہمارے سامنے ٹھس ہے ۔