عمران خان نااہلی کیس میں نظر ثانی درخواست پر غور کر رہے ہیں بتائیں گے فیصلے میں کتنا تضاد ہے‘دانیا ل عزیز

 
0
344

 

لاہور ،دسمبر21(ٹی این ایس): وفاقی وزیر نجکاری دانیا ل عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نااہلی کیس میں نظر ثانی درخواست پر غور کر رہے ہیں نظر ثانی درخواست میں بتائیں گے فیصلے میں کتنا تضاد ہے‘ عمران خان اور طاہر القادری دونوں ڈگڈی پر ناچ رہے ہیں مگر اب عمران خان کا چورن نہیں بکنے والا نیازی سروس کا اعتراف جرم کیا ہے عدالت نے نوازشر یف کو پہلے کر دیا اب ثبوت تلاش کیے جا رہے ہیں ‘تحریک عدل کا کوئی مانیٹر نہیں ہو گا عوام ہی اسے شروع کرے گی اور عوام ہی اسے ختم کرے گی‘(ن) لیگ پہلے ہی شہبازشریف کو وزیر اعظم تسلیم کرنے کااعلان کرچکی ہے اب دونوں بھائیوں میں انتشار کی باتیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی‘عمران نذیر اورسلطان ڈوگر پر مشتمل نیب ٹیم لندن گئی لیکن وہاں ان کو کوئی ثبوت نہیں ملے نیب کی ٹیم رائل نواب میں بیٹھ کر شیخ رشید کے ساتھ کھانے کھا تی رہی ہے اورتیسری بار نواز شریف کے خلاف ثبوت تلاش کیے جا رہے ہیں مگر انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا کیونکہ ہمراہ دامن صا ف ہے۔

جمعرات کے روز رائے ونڈ میں جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری دانیا ل عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے اپنے رشتہ دار بھرتی کیے تھے ثبوتوں کو ڈھونڈنے کے لیے نیب کو بار بار جانا پڑ رہا ہماری بار چھے ہفتوں میں ریفرنس فائل کردیے گئے ساری دنیا میں پاکستانی وزیر اعظم کی کرپشن کا ڈھنڈورا پیٹا گیا جو کہ سب سے بڑا جھوٹ ہے دنیا بھر میں ملک کی تذلیل کی گئی اور پاکستان کو بدنام کیا گیا نہال ہاشمی نے صرف جسٹس ہانی مسلم سے صرف سلام وہ رائل نواب میں کباب نہیں پھاڑ رہے تھے تو سوشل میڈیا پر شور مچا دیا گیا جس پر انہوں نے بھی بینچ میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کیس میں جنوری تک ضمانت دی گئی جج صاحبان نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر انہیں دس دن کے اندر مجرم ثابت کردیا عمران خان 7 اے ٹی اے کے اشتہاری ہیں اور تین سال سے انہیں پوچھا تک نہیں جارہا تمام عمل صرف نواز شریف کو قصوروار ثابت کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ اثاثہ ڈکلئیر کرنا تھا جبکہ مریم نواز کے کیس میں نیسکول کی ڈائریکٹر نہیں تھی پوری دنیا جانتی یہ کیس سیاسی ہے اس میں کوئی ثبوت نہیں چالیس ہزار سرپلس میں اسٹاک مارکیٹ ڈاون چلی گئی وکلا تحریک کے بعد پانچ چیف جسٹس صاحبان نے اچھا کردار ادا کیا کچھ عدلیہ نے تو غیر جانبدارانہ کردار ادا کیا2008 میں نواز شریف کو الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا 2013 میں یہی ڈاکٹر طاہر القادری سیاست نہیں ریاست بچاو کا نعرہ لے کر اسلام آباد گئے اور دھرنا دیا ن لیگ کے علاوہ بارہ جماعتوں نے ان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے انہی جماعتوں کو ن لیگ نے بعد میں شکست فاش دی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بار بار کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم ہیں جو لڑائی کرانا چاہتے اور انتشار پھیلانا چاہتے وہ اپنے کھودے گڑھے میں خود گریں گے طاہر القادری اور گنڈاپور جواب دیں کہ وہ لاشوں پر سیاست کیوں کررہے ہیں طاہر القادری اور وضو کرکے آئیں اور بتائیں کے ایف آئی آر کیوں بدلی’ انصاف میں تاخیر ایف آئی آر بدلنے کی وجہ سے ہورہی ہے طاہر القادری کینیڈا سے ڈگڈگی بجانے آجاتے ہیںفاٹا بل پر تمام جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔