امریکاکو اپنے غلط فیصلوں کو واپس لیناچاہیے، سپرپاوربھی عالمی برادری سے خو دکوعلیٰحدہ کرنےکا متحمل نہیں ہوسکتا، شہباز شریف

 
0
508

لاہور، دسمبر 21 (ٹی این ایس): وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں امریکہ کی جانب سے   القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظورہونے پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے ا جلا س میں امریکی فیصلے کومستردکردیاگیا،امریکاکو اپنے غلط فیصلوں کو واپس لیناچاہیے، سپرپاوربھی عالمی برادری سے خو دکوعلیحدہ کرنےکا متحمل نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے اقوام متحدہ میں امریکہ کا القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد یکطرفہ فیصلے کے ساتھ منظور کی گئی ،قراردادکے حق میں 128اور مخالفت میں امریکہ و اسرائیل سمیت 9ممالک نے ووٹ دیا ۔اس سے قبل سلامتی کونسل میں امریکہ کا یہ اقدام بری طرف پٹ چکا ہے جہاں 15میں سے 14ارکان نے اس کے خلاف ووٹ ڈالا تھا۔