امریکہ کی جانب سے پاکستان پر حافظ سعیدکو مارنے کے لئے ڈرون اٹیک ہو سکتا ہے،اہم انکشاف

 
0
312

لاہور ،دسمبر 25(ٹی این ایس):امریکہ کی جانب سے ملی مسلم لیگ کو کالعدم قرار دیئے جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ امریکہ ملی مسلم لیگ اور پاکستان کی دیگر جماعتوں کو دہشت گرد ی پھیلانے والی تنظیموں میں شامل کر سکتا ہے ۔ زرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت کو پاکستان کی مزیددہشت گرد گروہوں کو عالمی دہشت گروہو ں کا درجہ دینے کی پیشکش کی منظوری دے دی گئی۔

امریکہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے مزید گروہوں کو کلعدم تنظیم کا درجہ دے سکتا ہے۔کچھ عرصہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے سر اقتدار میں آنے کے بعد چوبر جی جامعہ القادسیہ پشاور روڈ پر جامعہ حقانیہ پر ڈرون حملوں کی اطلاعات بھی آتی رہی ہیں ۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ کہیں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف بھی اسامہ بن الادن جیسی کارروائی نہ ہو جائے امریکی دھمکی کو سنجیدہ لینا چاہے ۔

تہمینہ جنجوعہ نے اس اجلاس میں بتایا کہ امریکہ کی طرف سے حافظ سعید کے خلاف یکطرفہ کارروائی کے بیان پر بات چیت جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور دیگر حکام نے واضح دھمکی دی ہے جسے پاکستان کو سنجیدہ لینا چاہے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اسامہ بن لادن کی طرح حافظ سعید کے خلاف امریکہ کی جانب سے یکطرفہ کارروائی کے بیانات کا معاملہ اٹھایا۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پہلی دفعہ یکطرفہ کارروائی کی بات کی ہے، امریکا نے حافظ سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر لگا رکھی ہے جبکہ اسامہ بن لادن کے سر کی قیمت اڑھائی کروڑ ڈالر مقرر کی گئی تھی۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسامہ بن لادن کی طرح کا کوئی آپریشن ہو جائے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر ٹھیک کام کرر ہے ہیں، تاہم اس سوال پر سیکرٹری خارجہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔