ملائشیاء میں گرفتارایم کیو ایم دہشت گرد رئیس مماکو پاکستان کے حوالے کردیا گیا 

 
0
348

کراچی،دسمبر25 (ٹی این ایس): ملائیشیاء میں گرفتار میں ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج کورنگی رئیس مما کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیاگیا ہے ۔آئندہ تین روز میں اسے وطن واپس لایا جائے گا ۔پاکستانی حکام کے مطابق ایم کیو ایم کورنگی سیکٹر کے سابق انچارج رئیس مما کو گزشتہ ہفتے ملائیشیاء میں سکیورٹی اداروں نے انٹرپول کی مدد سے حراست میں لیا تھا ۔انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔رواں ہفتے میں اسے پاکستان منتقل کردیا جائے گا ۔واضح رہے کہ رئیس مما شہر میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا ۔کراچی میں اس کا شمار چائنہ کٹنگ کے بانیوں میں ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ ملزم سانحہ 12مئی ،بلدیہ فیکٹری ،چکرا گوٹھ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ملزم حالیہ دنوں میں دبئی سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے ۔