کوئٹہ،دسمبر25 (ٹی این ایس):ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں کار کی ٹکر سے نو جوان جاں بحق ،تفصیلا ت کے مطابق پیر کو قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر مسلم باغ مرغہ کراس کے مقام تیز رفتار کار نے روڈ کراس کرتے ہوئے سردار محمد ولد گیران خان کو ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا لیویز نے گاڑی کے ڈرائیور باز محمد کوگرفتار کرکے مسلم باغ پولیس کے حوالے کردیا مزید کاروائی جاری ہے