چئیرمین نیب نے پانامہ لیکس میں شامل دیگر 435 آف شور کمپنیوں کا نوٹس لے لیا

 
0
695

اسلام آباد دسمبر 26(ٹی این ایس): چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پانامہ لیکس میں شامل دیگر 435 آف شور کمپنیوں کا نوٹس لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب نے پانامہ لیکس میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق نیب کو احکامات جاری کر دئے۔ ترجمان نیب کے مطابق چئیرمین نیب نے پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کے خلاف فوری طور پر تحقیقات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔تحقیقات میں کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ چئیرمین نیب نے اس ضمن میں ایف بی آر، اسٹیٹ بنک ، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے سے بھی معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ نیب پانامہ لیکس میں شامل پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی آف شور کمپنی کی تحقیقات بھی کرے گا۔ خیال رہے کہ پانامہ لیکس میں سابق چئیرمین ایف بی آر عبد اللہ یوسف کا نام بھی شامل ہے۔