اسلام آباد، جنوری 01 (ٹی این ایس): پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ تکمیل کے بعد پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا۔اٹک میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبے ہر قیمت پر مکمل کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ نون اپنی کارکردگی اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔