کینڈا،امریکہ میں برفانی طوفان کے بعد ریکارڈ سردی،ہلاکتیں 19ہوگئیں

 
0
472

واشنگٹن جنوری 7(ٹی این ایس)شمالی امریکہ کا مشرقی ساحل ریکارڈ ٹھنڈک میں منجمد ہو رہا ہے اور یہ اس دھماکہ خیز طوفان کے ایک دن بعدشروع ہوا جس نے برف کو جنوب میں فلوریڈا تک پہنچا دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کی نیشنل ویدر سروس نے بتایاکہ امریکہ اور کینیڈا کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 29 ڈگری تک گر سکتا ہے۔کینیڈا کے نوا سکوٹیا میں تیز ہواؤں نے دسیوں ہزار گھروں کی بجلی منقطع کر دی ۔طوفان کے سبب اٹھنے والی اونچی اونچی لہریں جو نیو انگلینڈ کے ساحل کے حصوں میں سیلاب کا سبب بن گئی تھیں وہ منجمد ہو گئیں۔اطلاعات کے مطابق اس شدید موسم میں ابھی تک امریکہ 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کینیڈا میں مرنے والوں کی تعداد دو ہے۔شمالی اور جنوبی کیرولینا میں چار اموات ٹریفک حادثات کے سبب ہوئیں جبکہ باقی اموات وسکانسن، کنٹکی اور ٹکسس میں ہوئیں۔فلاڈلفیا میں ایک کار ایک ڈھلان پر نہ رک سکی اور وہ ایک ٹرین سے جا ٹکرائی جس میں کار میں سوار شخص کی موت ہو گئی۔ورجینیا میں ایک لڑکی سلیج کرتے ہوئے ایک کار سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئی جبکہ ایک 75 سالہ شخص کی برف کے تودوں سے ٹکرانے سے موت ہو گئی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ مبنیہ بم سائکلون نے جنوب میں کریبیائی سمندر سے رطوبت اور قوت حاصل کی۔