عتیقہ اوڈھو شراب کیس ،سپریم کورٹ نے کیس دوبارہ سے ٹرائل کورٹ کو بھیج دیا

 
0
1964

لاہور ،جنوری08(ٹی این ایس):معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے 7 جو ن 2011 کواسلام آباد ائیر پورٹ سے پکڑی گئی شراب کی دو بوتلوں کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا ،سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے یہ کیس دوبارہ سے ٹرائل کورٹ میں  بھیج دیا ہے ۔عتیقہ اوڈھو کے وکیل نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ہمارے اعتراضات کو نہیں سنا ہے اور ہمارا اعتراض یہ ہے کہ ائیر پورٹ کا لاؤنج عوامی مقدمات میں نہیں آتا ۔

سپریم کورٹ نے عتیقہ اوڈھو شراب برآمدگی کیس میں  ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیدی عدالت نے ٹرائل کورٹ کو بریت کی درخواست پر دوبارہ فیصلے کی ہدایت کی ہے ٹرائل کورٹ درخواست میں اٹھائے گئے تمام قانونی نکات پر واضح حکم دےاداکارہ کے وکیل نے کہا کہ ایئرپورٹ لائونج سے شراب برآمد ہونے کا دعوی کیا گیا قانون کے مطابق نشہ آور اشیاء عوامی مقامات پر نہیں رکھی جا سکتیں ایئرپورٹ لائونج عوامی مقام میں نہیں آتا۔

جسٹس منظور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں کوئی اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا اگر میں کچھ کہہ دیا تو آپ کہیں گے عدالت اثر اندام ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے عتیقہ اوڈھو کی درخواست خارج کر دی تھی جبکہ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بر قرار رکھا تھا.