امارات پروازوں میں رخنہ ڈالنے پر قطرکی عالمی ادارے کو شکایت کرے گا

 
0
562

ابوظہبی جنوری 17(ٹی این ایس)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اقوام متحدہ کے تحت عالمی ایوی ایشن ایجنسی کو قطر کے خلاف اپنے دو مسافر طیاروں کی پرواز میں رخنہ ڈالنے کی شکایت دائرکرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے قطر پر بحرین کی جانب پرواز کے دوران اپنے دو مسافر طیاروں کو لڑاکا جیٹ کے ذریعے روکنے کا الزام عاید کیا ہے۔قطر نے اس الزام کی تردید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد السویدی نے بتایا کہ عالمی سول ایوی ایشن تنظیم ( آئی سی اے او ) کے نام درخواست میں قطر پر شکاگو کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا جائے گا۔اس کنونشن میں فضائی حدود کے استعمال کے قواعد وضوابط بتائے گئے ہیں۔السویدی نے کہا کہ قطر کے دو لڑاکا طیارے خطرناک انداز میں امارات ائیر لائنز کے طیاروں کے نزدیک آئے تھے۔اس وقت اماراتی طیارے منامہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے لیے فضائی بلندی سے نیچے اتر رہے تھے۔قطری طیاروں کو اماراتی ہوا بازوں اور مسافروں نے بھی اس طرح پروازوں کے نزدیک آتے دیکھا تھا اور یہ بہت ہی سنگین خلاف ورزی ہے۔