راولپنڈی جنوری 31 (ٹی این ای):ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ مراد جمالی میں منگولی ریلوے سٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد ٹریک کو کلیر کر وا لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دھماکاڈیرہ مراد جمالی میں منگولی سٹیشن کے قریب بولان ایکسپریس پر کیاگیا تھا جسں میں ایک شخص زخمی ہوا جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جبکہ تمام مسافروں کو ایف سی کے حصارمیں محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اللہ یار کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی ہے، تمام انسانی جانیں الحمدللہ محفوظ ہیں تاہم ایک زخمی کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔