کشمیری عوام پر ظلم کا بازار بند کیا جائے ،اقوام متحدہ کشمیری عوام پر بھارت کے مظالم کا نوٹس لے ،آغا کریم خان 

 
0
388

کراچی فروری 3(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان ،لیاقت بلوچ ،ماما غلام اکبر ،سائیں جان محمد ،عابد میرانی ،اسماعیل خاصخیلی نے اپنے مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ کشمیری عوام پر بھارت کے ظلم و ستم اور برریت و دہشت گردی کا فوری نوٹس لے 5فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے پی پی کا ایک ایک کارکن گھروں سے باہر نکلے گا اور موچی دروازہ لاہور میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے پیپلز پارٹی کا تاریخ ساز جلسہ منعقد ہوگا اور یہ بات ثابت ہوجائیگا نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام سے یکجہتی اور انسانی حقوق کے لئے پیپلز پارٹی آواز بلند کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی ۔5فروری کو کراچی خصوصاً ملیر سے ایک بڑا عوام قافلہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب مظاہرہ پر بھر پور شرکت کرے گا ۔پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنماؤں کہاکہ بھارت دہشتگردی کے ذریعے کشمیری عوام کی حق خود اردایت کی آواز کو دبانے کے لئے مظالم کا سہارا لینا بند کرے ناکامی بھارت کا مقدر ہے پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ انشا اللہ کشمیر بن کے رہیگا پاکستان رہنماؤں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کشمیری مظلوم عوام کو اُن کی بے مثال جدوجہد پر سلام پیش کرتی ہے انشا اللہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید بے نظیر بھٹو کی طرح ان کے نواسے بلاول بھٹو مظلوم کشمیری عوام کی آواز بنیں گے