سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے 2 اپریل تک جواب طلب 

 
0
312

لاہور مارچ 7(ٹی این ایس) لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے 2 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ باقر حسین عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے ، ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کرنا الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے ، اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کو ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ثبوت پیش کریں گی۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے کامیاب سینٹرز کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔ جس پر فاضل عدالت نے الیکشن کمیشن سے 2اپریل تک جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔