سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے 18ایم پی ایز نے دفاداریاں تبدیل کیں

 
0
300

ہری پورمارچ 7(ٹی این ایس) سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے اٹھارہ ایم پی ایز نے دفاداریاں تبدیل کیں پی ٹی آئی نے سرمایہ داروں کو سرمایہ کی بنیاد پر سینٹ ٹکٹ فراہم کیے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا یہ کون سی تبدیلی ہے ہر پارٹی ہماری طرح ووٹ کے تقدس کی پاسداری کرتی تو سینٹ الیکشن پر سوالات نہ اٹھائے جاتے نہ پی ٹی آئی کے ممبران کو اپنا ووٹ بیچنا پڑتا سینٹ الیکشن میں جو کچھ ہوا اس نے پورے ملک کی سیاست کو داغ دار کر دیا ہے‘اے این پی کو خیبر پختوانخواہ میں دہشت گردی زدہ اقتدار ملا تھاجس وقت پاکستان میں دہشت گردی عروج پر تھی ہم نے نہ تو ووٹ خریدا ور نہ بیچا ہے کسی بھی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کو کوئی چانس نہیں ہے ہزارہ کے ترقیاتی منصوبے اے این پی کے دور میں شروع ہوئے ہزار کے چند سیاسی مفاد پرستوں نے اٹک پار کے لوگوں کے درمیان ایک خاص مقصد کے تحت غلط فہمیاں پیدا کیں انھوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ہی ایم ایم اے کا شیرازہ بکھیر چکا ہے اگلے انتخابات میں کیاہو گا سابقہ الیکشن میں دیگر پارٹیاں ووٹ مانگ رہی تھیں عوامی نیشنل پارٹی اپنے شہداء کے جنازے اٹھار ہی تھی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑنے کی سزا اب ہم کو دی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ ہزارہ سے تعلق رکھنے والے ایم اپی ایز نے ہمارے ساتھ رہتے ہوئے بھی وفاداریاں تبدیل کیں کچھ سیاست دانو ں نے ہزارہ میں صوبہ کے نام پر تحریک شروع کرنے میں اہم کردار اد اکیا عوام کو الگ صوبہ کے نام پر استعمال کیا آج وہ دوسری جماعتوں میں شامل ہو چکے ہیں اگلے انتخابات میں اے این پی پور صوبہ بھر کے ہر سطح سے اپنے امیدوار سامنے لائے گی اے این پی دور میں دہشت گردی عروج پر ہونے کے باوجود بھی ترقیاتی منصوبوں کا دور بھی عروج پر تھا ہری پور یونیورسٹی ہزارہ موٹر وے ایبٹ آباد گریوٹی فلو سکیم سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں
انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری جماعت صوبہ کی دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے ہمارے اتحاد کے بغیر صوبہ میں کوئی دوسرا حکومت نہیں بنا سکتا ہے ہم نے جب ترامیم کے زریعے صوبہ کا نام بدلا تو کچھ ناکام سیاست دانوں پر اس ایشو پر عوام کو گمراہ کیا آج وہ عناصر الگ صوبہ کے لیے کوشش کیوں نہیں کر تے ہیں سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی ہری پور کھلابٹ ٹاؤن شپ میں پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری طارق خان کے والد کی وفات پر تعزیت فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ضلعی صدر شوکت مشوانی صوبائی نائب صدر محترمہ ارم فاطمہ صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاہد رضافیاض عرف ٹکا خان شہناز راجہ پی ٹی آئی کے ڈویثرنل نائب صدر ملک طاہر اقبال خان سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے سینکٹروں کارکنان بھی موجود تھے