حکومتی وعدوں پر بھارتی کسانوں کاممبئی میں جاری احتجاجی دھرنا ختم

 
0
453

ممبئی مارچ 13(ٹی این ایس):بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے احتجاج کرنے والے کسانوں کی شکایات کے ازالے کے لیے تحریری وعدے دیے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آل انڈیا کسان سبھا کے صدر اشوک دھوالے نے احتجاج منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ تحریری وعدوں کی صورت میں انہیں بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے پینتیس ہزار سے زائد کسان 180 کلومیٹر کا سفر چار ایام میں پیدل طے کرتے ہوئے پیر بارہ مارچ کو ریاستی دارالحکومت ممبئی پہنچے تھے۔ سرخ ٹوپیاں پہنے اور سرخ پرچم لہراتے ہوئے یہ کسان دودھ اور غلے کی قیمت خرید میں اضافہ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ایک برس کے دوران یہ کسانوں کا دوسرا بڑا احتجاج ہے۔