راولپنڈی مارچ 13(ٹی این ایس) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں بین الاقوامی کیب کمپنی کریم کے ڈرائیور کو ڈاکوؤں نےقتل کر دیا ،تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل راولپنڈی تھانہ نصیرآباد کے علاقے چوہر چوک میں پیش آیا جب ڈاکوؤں نے22 سالہ کیب ڈرائیور سجاول کو گاڑی چھننے کے دوران مزاحمت کرنےپر گولیاں مار کر قتل کیا۔پولیس زرائع کے مطابق ڈاکو مقتول ڈرائیور سے نقدی اور موبائل فونز چھین کر جبکہ گاڑی چھوڑ کر فرار ہوئےبعد ازاں طبی امداد کے لیے ڈرائیور سجاول کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ نصیر آباد پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،مقتول اور گاہک کے موبائل فونز کا ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے، جلد واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا ،مقتول نوجوان بھکر کا رہائشی تھا مقدمہ گاڑی کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمہ میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات شامل ہیں۔