ٹرمپ،کم ملاقات ،جنوبی کوریا چین اورروس کے تعاون کا خواہاں

 
0
379

واشنگٹن مارچ 13(ٹی این ایس):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اْن سے ملاقات کی حامی بھری تھی۔ ابھی اس ملاقات کی تاریخ طے ہونا باقی ہے تاہم جنوبی کوریا اس حوالے سے بیجنگ اور ماسکو کے تعاون کا خواہاں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے اپنا سفارت کار بیجنگ اور ماسکو بھیجا ہے تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اْن کے درمیان طے شدہ ملاقات کے چین اور روس کا تعاون حاصل کیا جا سکے۔جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے مشیر برائے سلامتی امور چْنگ اوئی یونگ نے بیجنگ میں چینی صدر شی جِن پِنگ سے ملاقات کی جس کے بعد جنوبی کوریائی میڈیا کے مطابق چْنگ اوئی منگل کو ماسکو روانہ ہوگئے ۔