سینیٹ انتخابات جمہوریت کے تسلسل کی طرف بڑا قدم ، وفاقی اکایوں میں ہم آہنگی ،معاشی استحکام سے ہی پاکستان ترقی سکتا ہے‘ رضا ربانی

 
0
367

لاہور مارچ 14(ٹی این ایس) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کے تسلسل کی طرف بڑا قدم ہے، وفاقی اکایوں میں ہم آہنگی اور معاشی استحکام سے ہی پاکستان ترقی سکتا ہے، پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی علمبردار تھی ہے اور رہے گی، اداروں میں تصادم کی فضا کے خاتمے اور ملکی استحکام کیلئے اپنا مثبت کرداد ادا کرتا رہوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نجی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رضا ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی علمبردار تھی ہے اور رہے گی، بلاول بھٹو شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں، طاقت کا سرچشمہ عوام کے بنیادی نقطے پر پی پی کی جدوجہد جاری رہے گی، پیپلز پارٹی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے، روشن خیال، ترقی پسند سوچ کو آگے بڑھاتا رہوں گا، مزدوروں، کسانوں، طلبہ، محروم اور پسے ہوئے طبقات کی حقوق کی جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہسینیٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کے تسلسل کی طرف بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے پیپلز پارٹی اپنے بنیادی اساس کے مطابق آگے بڑھے گی، وفاقی اکایوں میں ہم آہنگی اور معاشی استحکام کیلئے سے ہی پاکستان ترقی سکتا ہے، اداروں میں تصادم کی فضا کے خاتمے اور ملکی استحکام کیلئے اپنا مثبت کرداد ادا کرتا رہوں گا۔ قبل ازیں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے داتا دربار کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی ترقی اور استحکام کی دعاکی۔