کراچی ایئرپورٹ کے قریب رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن

 
0
487

کراچی واشنگٹن مارچ 21(ٹی این ایس)کراچی ایئرپورٹ کے قریب کھوسو گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے مطابق آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس گھر گھر تلاشی لے رہی ہے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کسی دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع نہیں تاہم ممکنہ خدشات کے پیشِ نظر اچانک چیکنگ اور تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس گزشتہ دنوں سے مشترکہ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔