شامی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی زیر غور ہے ،امریکی وزیردفاع 

 
0
7126

واشنگٹن،10اپریل(ٹی این ایس):امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے سے متعلق رپورٹوں کے بعد شام کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سپریم عسکری قیادت کے ساتھ اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں جس میں مشرقی غوطہ میں دوما کے علاقے پر شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی حملے کے جوابی آپشنز پر غور کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے سے متعلق رپورٹوں کے بعد شام کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔