اسلام آباد،اپریل 10(ٹی این ایس): پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کی پہلی ٹیبل ٹینس سپر لیگ کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا ہے ، یہ لیگ کل جمعرات سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی۔ آگنائزنگ سیکرٹری شاہد بلوچ نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں مکمل تھیں اور ملک بھر سے سو سے زائد پروفیشنل کھلاڑیوں نے لیگ میں شرکت کے لئے انٹری کروا رکھی تھی، لیکن مختلف ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس لیگ کو ملتوی کر دیا گیا ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نےکہا کہ لیگ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائےگا۔