الجرائز کا فوجی طیارے کے حادثے میں 150سے زائد افرادہلاک ہوگئے ‘خدشہ ہے طیارے میں سوار 200فوجی اہلکار اور عملہ ہلاک ہوچکے ہیں-مقامی حکام

 
0
381

الجرائز ،اپریل11(ٹی این ایس): الجرائز کا فوجی طیارے کے حادثے میں 150سے زائد افرادہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں-مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے میں 200 یا اس سے زائد افراد سوار تھے طیارے نے الجزائر کے قریب الجزائرکی فضائیہ کے سب سے بڑے اڈاے بوفاریک ایئربیس سے اڑان بھری اور کچھ ہی دور جاکر گر کر تباہ ہو گیا‘مقامی حکام نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘مقامی ذرائع ابلاغ کا بھی کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 200 کے زائد ہو سکتی ہے۔

جائے وقوعہ پر 14 ایمبولینسوں کو دیکھا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے جبکہ اب تک مقامی حکام نے 150کے قریب لاشوں کے ملنے کی تصدیق کی ہے۔ ۔جائے حادثہ کی ایک ویڈیو میں طیارے کے ملبے سے اٹھنے والا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ سوویت ساختہ الیوشن II-76 تھا جو طویل فاصلے تک پرواز کرسکتا تھا اور اس میں 200سے زائد مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش تھی۔

طیارہ فوجی دستوں اور ساز و سامان کو لے کر بوفاریک ایئرپورٹ سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ بعض اطلاعا ت کے مطابق عینی شاہدین نے گرنے سے پہلے طیارے کو آگ کی شعلوں میں لپٹا دیکھا ۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو دہشت گردی کے پہلو سمیت دیگر وجوہات معلوم کرے گی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔یا د رہے کہ چار سال قبل بھی الجزائر کے ایک فوجی طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں فوجی اہلکار اور ان کے خاندان کے افراد سمیت 77 افراد ہلاک ہوئے تھے۔