تحریک لبیک کے ساتھ کئے جانے والے معاہدہ کی کی سب شقوں پر عمل ہو چکا، دھرنے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بن رہے ہیں: احسن اقبال

 
0
396

 پاکستان کو فاٹف کی گرے لسٹ میں ایسی ہی سرگرمیوں کی بدولت ڈالا جاتا ہے مولوی خادم رضوی سے اپیل ہے کہ پاکستان دشمنوں کو مذید فوٹیج فراہم نہ کریں

راولپنڈی، 13 اپریل (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ  تحریک لبیک کے ساتھ کئے جانے والے معاہدہ کی کی سب شقوں پر عمل ہو چکا ہے ،راجہ ظفرالحق رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کی جا چکی ہے۔ انھوں نے کہا  کہ  حکومت نے فساد سے بچنے کے لئے اس سے پہلے  وزیر قانون کی قربانی بھی دے دی-

انھوں نے تحریک لبیک کےاحتجاج کو  بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ  عوام کی زندگی میں تکالیف پیدا کرنا  دین اور سنت کی خلاف ورزی ہے،ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا جز ہے،حکومت نے ختم نبوت کی حرمت کو قیامت تک کے لئے حل کر دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  تحریک لبیک کے دھرنے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پاکستان کو فاٹف کی گرے لسٹ میں ایسی ہی سرگرمیوں کی بدولت ڈالا جاتا ہے، پاکستان کے دشمن ہمیں عالمی سطح پر مذہبی جنونی ریاست بنا کر پیش کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان اسلام سے محبت رکھنے والے مگر اعتدال پسند عوام کا ملک ہے، ہم پاکستان کے امیج کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں دھرنے پانی پھیر دیتے ہیں، مولوی خادم رضوی سے اپیل ہے کہ پاکستان دشمنوں کو مذید فوٹیج فراہم نہ کریں ۔