قراقرم ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

 
0
7237

لاہور،اپریل 13  (ٹی این ایس): کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کے انجن میں جہانیاں کے قریب آگ لگ گئی۔انجن میں آگ لگنے کے بعد قراقرم ایکسپریس کے ڈرائیور اور فائر مین نے چھلا نگ لگا کر اپنی جا ن بچائی۔ریلوے ذرائع کے مطابق 2 گھنٹے بعد متبادل انجن لگا کر ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔