حکومت کی جانب سے کھاد پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کئے جانے کا امکان 

 
0
1203

لاہور اپریل 14(ٹی این ایس)حکومت کی جانب سے زرعی پیداوار میں اضافے اور کاشتکاروں کو مراعات دینے کیلئے کھاد پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کئے جانے کا امکان ہے ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت مالی سال 2018-19ء میں کھاد کی بوری پر عائد پانچ فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے کسانوں کو کھاد پرمزید سستی میسر ہوسکے گی۔ زرعی ماہرین کے مطابق قیمتیں کم ہونے کے باعث کسان کھاد کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں گے جس سے بہتر فصلیں آنے کی توقع ہے۔