نواز شریف اور ان کے اہل خانہ  کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس کے بعد العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں بھی  نئے گواہ لانے جانے  کا فیصلہ کر لیا گیا

 
0
548

اسلام آباد، اپریل  21 (ٹی این ایس):   سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ  کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیب نے  ان کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس کے بعد العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں بھی  نئے گواہ لانے جانے  کا فیصلہ کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں  ریفرنسز میں مزید دستاویزات بھی عدالت میں پیش کی جائیں گی۔استغاثہ کے اہم گواہ واجد  ضیاء پر جرح کے بعد گواہ اور دستاویزات عدالت میں پیش کی جائیں گی۔

نیب ذرائع  کے مطابق جے آئی ٹی نے مختلف ممالک سے دستاویزات کے حصول کے لیے خطوط لکھے تھے،جے آئی ٹی کے بعد نیب نے خطوط کی پیروی کی،لکھے گئے خطوط کے جواب موصول دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ بنانے کی استدعاء کی جا ئیگی۔ ذرائع

ایون فیلڈ ریفرنس میں ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ کو نیا گواہ بنایا گیا ہے،عدالت نے  انھیں پیر کے روز بطور گواہ طلب کر رکھا ہے