سی سی پی او پشاور کا سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قبائلی علاقہ سے متصل باؤنڈری فرنٹئیر روڈ پر واقع چوکیوں،چیک پوسٹوں اور تھانوں کا دورہ

 
0
688

پشاور اپریل 25 (ٹی این ایس)سی سی پی او پشاور نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قبائلی علاقہ سے متصل باؤنڈری فرنٹئیر روڈ پر واقع چوکیوں،چیک پوسٹوں اور تھانوں کا دورہ کیا مختلف چیک پوسٹوں پر پولیس افسران کو سکیورٹی کے متعلق ہدایات دی دورے کا مقصد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا اور پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھاچیک پوسٹوں پر متعین جوانوں اور مقامی شہریوں نے سی سی پی او کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمن نے امن و امان کے قیام اور کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے قبائلی علاقہ سے متصل بارڈر فرنٹئیرروڈ پر واقع چیک پوسٹوں کا دورہ کیا مختلف تھانوں ،چوکیات اور چیک پوسٹوں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس میں پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل سے اگاہی حاصل کی جبکہ اہلکاروں کے مسائل کی فوری حل کیلئے پولیس افسران کو ہدایت کی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال ،ڈی ایس پی بڈھ بیر یاسین خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے

سی سی پی او نے تھانوں اور چوکیات کی سکیورٹی کو بر قرار اور مزید بہتر بنانے کیلئے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایات دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض میں ہے اور ہم سب ملکر اس مٹھی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پولیس اہلکاروں اور مقامی شہریوں نے سی سی پی او کی آمد کو خوش آئیند قرار دیکر خوشی کا اظہار کیا۔