الیکشن سے قبل تحریک لبییک بھی سیاسی اتحاد کے لیے متحرک

 
0
338

لاہور ،اپریل 25(ٹی این ایس) :الیکشن سے قبل تحریک لبییک بھی سیاسی اتحاد کے لیے متحرک ہو گئ۔سربراہ تحریک لبیک خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ تنہا الیکشن لڑنا نہیں چاہتے، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔اگر کسی نکتے پر اتفاق ہو جائے تو اتحاد ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن سے قبل تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں سیاسی اتحاد کی تلاش میں جوڑ توڑ کرنے میں مشغول نہیں ہیں۔

ایسے میں الیکشن سے قبل تحریک لبییک بھی سیاسی اتحاد کے لیے متحرک ہو گئ۔سربراہ تحریک لبیک خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ تنہا الیکشن لڑنا نہیں چاہتے، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔اگر کسی نکتے پر اتفاق ہو جائے تو اتحاد ہو سکتا ہے۔ایسے میں خادم رضوی نے ان جماعتوں سے اتحاد کو مسترد کر دیا جنہوں نے حکومت کے ساتھ شامل رہنے کے باوجود لاؤڈ سپیکر پر پابندی‘ ختم نبوت کے حلف نامے اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کچھ نہیں کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دن کو تخت پر لانا ہے ۔ہم فنڈنگ کے بغیر کام کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود لوگ ہماری تحریک میں شریک ہو رہے ہیں۔جلد ہی منشور اور انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔