عدلیہ مخالف تقاریر کیس، 6افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

 
0
253

قصورمئی 4 (ٹی این ایس)قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے ایم این اے اور ایم پی اے سمیت 6افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔لاہورہائیکورٹ کے فل بینچ نےقصورڈسٹرکٹ بار کے صدر کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی فل اس بینچ کے سربراہ ہیں۔ایم این اےوسیم اختر، ایم پی اے نعیم صفدر ،چیئرمین بلدیہ قصور ایاز خان، وائس چیئرمین احمد لطیف بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ڈی پی او قصور سے استفسار کیا کہ عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے ناصر خان اور جمیل خان کہاں ہیں؟ڈی پی او قصور نے جواب دیا کہ ملزمان ناصرخان اورجمیل خان پہلے روز سے فرار ہیں۔لاہورہائیکورٹ نے یہ بھی پوچھا کہ مقدمے میں سائبر کرائم کی دفعات شامل کیوں نہیں کی گئیں۔عدالت عالیہ نے مزید کارروائی 7 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈی پی او معاملے کو دیکھیں اگر یہ سائبر کرائم بنتا ہے تومعاملہ ایف آئی اے کو بھجوائیں۔