پاکستان پوسٹ آفس ورکر سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن،ملزم حاجی اسماعیل کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل 

 
0
809

کراچی، مئی 08(ٹی این ایس):سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس ورکر سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے میں ملوث ملزم حاجی محمد اسماعیل کے وکیل کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیتے ہوئے سماعت 15مئی تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو پاکستان پوسٹ آفس ورکر سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔ریفرنس میں گرفتار ملزم حاجی محمد اسماعیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کا کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال نہیں ہوا۔میرا موکل کینسر کے مرض میں مبتلا ہے اسے رہا کردیا جائے۔عدالت نے ملزم کے وکیل کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرینگے ۔کیس کی مزید سماعت 15مئی کو ہوگی ۔نیب کے مطابق ملزمان نے پاکستان پوسٹ آفس کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی۔ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔