معاہدے سے ایران کے بدنام زمانہ توسیعی منصوبہ کو بڑھاوا ملا، امریکا میں سعودی سفیر

 
0
320

واشنگٹن مئی 9(ٹی این ایس)امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر اپنا فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے نے ایران کی نظریاتی مہمات کو مشرق وسطیٰ میں توسیع دینے میں معاونت کی۔میڈیاپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم آٹو پائیلٹ جیسی صورتحال میں ایک پہاڑ کی سمت بڑھ رہے ہیں۔ اس معاہدے نے ایران کی بدنام زمانہ توسیع پسند سوچ کو بڑھاوا دینے میں مدد کی۔ معاہدے نے ایران کو مالی سہارا دیا جسے خطے میں تناو اور افراتفری پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔اپنے ٹویٹر پیغام میں انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد ایران نے بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار ملک کے طور پر ردعمل دینے کے بجائے وہاں کی حکومت نے دہشت گردی کے لئے اپنی حمایت میں دوگنا اضافہ کر دیا۔ انھوں نے بیلسٹک میزائل جیسے خطرناک ہتھیار حوثیوں جیسی دہشت گرد بے نامی تنظیموں کے حوالے کرنا شروع کر دیے تاکہ وہ یمن سے سعودی عرب کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا سکیں۔